Draft
شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور
سیشن جج جنوبی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان ضمانت منظور کرلی، سیشن جج جنوبی نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔شاہ رخ جتوئی کی غیر قانونی اسلحے کے کیس میں بھی ضمانت منظورکرلی گئی۔
قبل ازیں شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو سماعت میں مقتول شا ہ زیب کے والد نے صلح سے متعلق حلف نامہ جمع کرایا تھا۔
انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہلخانہ سے صلح ہوگئی تھی ،قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا۔
سماعت کےدوران جج نے ریمارکس دیے تھے کہ فریقین کی صلح سے متعلق فیصلہ آج ہی سنا یا جائے گا ۔