Draft

بپاشاباسو کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بپاشا باسو کئی برس تک اداکار جان ابراہم کے ساتھ رہیں لیکن پھر دونوں نے اپنے اپنے راستے جدا کرلیے۔ گزشتہ برس اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بعد بپاشا نے فلموں سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی اوراب میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ جلد ہی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا اور کرن گزشتہ دنوں ممبئی کے ہندوجا میٹرنٹی اسپتال کے باہر دیکھے گئے ہیں جس کے باعث بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ یہ وہی اسپتال ہے جہاں بہت سے بالی ووڈ اداکاروں کی بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں میرا راجپوت اور ایشا دیول بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب بپاشا نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کرن سنگھ گروور معدے میں انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں اسپتال گئے۔ بپاشا اور کرن سنگھ گروور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، یہ بہت ہی حساس معاملہ ہےاس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button