انٹرنیشنل

چین میں 82لاکھ طلباء کو روزگار کی تلاش میں چیلنجز کا سامنا

بیجنگ (آئی این پی)چین میں 82لاکھ طلباء کو روزگار کی تلاش میں چیلنجز کا سامناہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال 2.38ملین چینی پوسٹ گریجویٹ سٹیڈیز کے امتحان میں شامل ہوں گے،یہ امتحان دسمبر 23سے 25دسمبر تک جاری رہیں گے،اس سال امتحان میں شامل ہونے والے طلباء کی تعداد گذشتہ سال کی نسبت 3لاکھ 70ہزار زیادہ ہے۔وزارت تعلیم کے تحت آئندہ سال کالج کے 8.2ملین طلباء گریجویشن کریں گے ۔تا ہم انہیں روز گار کی تلاش میں چیلنجز کا سامنا ہو گا ۔ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت کیلئے مارکیٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ طلباء کی بڑی تعداد کالجوں ،یونیورسٹیوں سے تعلیم مکمل کررہی ہے۔سروے کے تحت پوسٹ گریجویٹ طلباء کی 53فیصد درخواستوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور دیگر کو بڑے مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button