ایڈیٹرکاانتخاب

تحریک انصاف کے رہنماوں نے جمائما خان کو الیکشن مہم کا حصہ بنانے کا آغاز کر دیا

لاہور 22 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے رہنماوں نے جمائما خان کو الیکشن مہم کا حصہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو سپریم کورٹ سے نااہل ہونے سے بچانے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے چند ہی روز میں خوب چرچے ہوئے۔ عمران خان کے اتحادی شیخ رشید نے انہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
جبکہ شیخ رشید نے جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں بھی لانے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں نہیں لاتے تو وہ خود انہیں پاکستان کی سیاست میں لے آئیں گے۔ اس تمام صورتحال میں اب تحریک انصاف کے رہنماوں نے جمائما خان کو الیکشن مہم کا حصہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ این اے 134 سے تحریک انصاف کی متوقع امیدوار رائے نوشین اکمل نے خصوصی بینرز تیار کروائے ہیں جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئے ہیں۔ رائے نوشین اکمل کی جانب سے تیار کروائے گئے بینرز پر جمائما خان کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے نعرہ درج کیا گیا ہے; ’’قدم بڑھاو جمائما، ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button