پاکستان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کل جماعتی کانفرنس بُلانے کا فیصلہ، ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور 22 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کُل جماعتی کانفرنس بُلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کی رپورٹ پر آل پارٹیز بُلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے قائدین کو دعوت دی جائے گی جبکہ سنی اتحاد کونسل ، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔
کُل جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف مشترکہ احتجاجی تحریک پر مشاورت ہو گی۔ کانفرنس میں 31 دسمبر کے بعد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری خود کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button