پاکستان

عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین کی سوچ فاشسٹ ہے، سعد رفیق

لاہور (نیوز وآن لائن )وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور طاہر القادری کو سیاسی سٹنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک دیانتداری سے ناواقف ہیں اوردونوں کے اقدامات جمہوریت کےخلاف ہیں۔
وزیر ریلوے نے پیپلزپارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button