انٹرنیشنل

اقوام متحدہ میں جو بھی امریکہ کے خلاف ووٹ دے گا اس کی امداد میں کٹوتی کریں گے

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں جو بھی امریکہ کے خلاف ووٹ دے گا اس کی امداد میں کٹوتی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد تمام مسلم ممالک انتہائی غصے میں ہیں جبکہ کئی یورپی اور مغربی ممالک نے بھی امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے تاہمآج (جمعرات) کو اس معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاہے جس میں امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی اور قرار داد پیش کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے ۔
آج ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ،اقوام متحدہ میں امریکا مخالف ووٹ دینے والے ملک کی امداد میں کٹوتی کرینگے ،ہم نے ایسے تمام ممالک پر نظر رکھی ہوئی ہے جو لاکھوں ڈالرز ہم سے لیتے ہیں اور ہمارے خلاف ہی ووٹ کرتے ہیں۔ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے خلاف ووٹ دیں،ہماری بھی بہت بچت ہوگی،ہمیں پرواہ نہیں۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی مصر کی جانب سے امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرار داد جمع کروا گئی تھی جس پر 14اراکین نے اس کے حق میں وویٹ دیا تھا تاہم امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button