Draft

نئے نویلے دلہا کی ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی

گوجرانوالہ 20دسمبر2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پسند کی شادی نے ہونے پر نئے نویلے دلہا نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق کامونکی ٹبہ محمد نگر کے رہائشی سفیان کی منگنی واہنڈو کے علاقے میں ہوئی لیکن خاندانی جھگڑے کے باعث رشتہ ٹوٹ گیا ۔جس کے بعد سفیان کے والدین نے سفیان کی شادی شاہدرہ کی رہائشی لڑکی سے کر دی ،شادی کے تین روز بعد سفیان نے منڈیالہ روڈ پر ریلوئے پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر آپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button