پاکستان

کوئٹہ چرچ حملہ: دہشت گردوں کا نادرا میں ریکارڈ موجود نہیں

کوئٹہ کے چرچ حملے میں ہلاک دو دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کا نادرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نےبتایا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کےجسم کے نمونے ڈی این اے کے لئے پنجاب فرانزک لاہور بھجوا دئے گئے ہیں ۔
اس کےعلاوہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دہشت گردوں کی شناخت کے لئے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔
ان کا بتانا تھا کہ نادرا سے کوئٹہ میں چرچ دہشت گرد ی میں ملوث دونوں حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس کی رپورٹ پولیس حکام کو موصول ہوگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
حملہ آوروں کے ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ ان کا کم عمر ہونا ہوسکتا ہے جبکہ نادرا کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کی دوسری وجہ حملہ آوروں کی رجسٹریشن کا نہ ہونا اور تیسری وجہ ان کا غیر ملکی ہونا بھی ہوسکتا ہے، تاہم چرچ پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مزید تحقیقات کے لئے لاہور بھجوا دی گئی ہے۔
چرچ حملہ میں ایک دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا تھا اور دوسرے دہشت گرد نے زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button