ن لیگ کو الزامات کا جواب کیلئے منشیات فروش ہی ملا ، علیم خان
تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کو الزامات کا جواب دینےکے لیے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا۔
ن لیگی رہنما کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں اپنا بندوبست کریں، منشیات فروشی کی سزاپھانسی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسمگلنگ اور دو نمبری کرنے والے دوسروں کو دیانتداری نہ سکھائیں،کیا وقت آ گیا ہے کہ منشیات فروش دوسروں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ دے رہے ہیں،سارے لاہور سےکوئی نہیں ملا تو پنڈی سے ایفی ڈرین کو امپورٹ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حنیف عباسی اپنے قد سے بڑی بات نہ کریں ، انہیں دوبارہ منہ کی کھانا پڑے گی ،جو کچھ کہا آج بھی اس پر قائم ہوں،شہباز شریف سمیت ہر کرپٹ کا احتساب ہوگا۔
علیم خان نے یہ بھی کہا کہ ان ٹھیکیداروں کو بھی پکڑیں گے جنہوں نے کک بیک کے پیسے شریف خاندان کو بیرون ملک دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگلا بس،اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں کا بھی حساب ہوگا،پنجاب حکومت کو ہر کمپنی میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔