پاکستان
ہانگیر ترین کی خالی نشست پر الیکشن فروری 2018 ء میں متوقع
الیکشن کمیشن آف پاکستان این اے 154 لودھراں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول دو روز میں جاری کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق این اے 154 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول دو روز میں جاری کردیا جائے گا ،اس نشست پر ایک بار پھر ضمنی الیکشن فروری 2018ء کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوسکتے ہیں ۔
دسمبر 2015ء میں ہونے والے اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے ن لیگ کے صدیق بلوچ کو 35ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی ۔