پاکستان

پاکستان میں دہشت گردی امریکااورمغرب کاساتھ دینے کی وجہ سے ہوئی : ناصر جنجوعہ

18 دسمبر 2017
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکااورمغرب کاساتھ دینے کی وجہ سے ہوئی ہے، چین اور روس سے مقابلے کیلئے امریکہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔
نیشنل سکیورٹی پالیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکااورمغرب کاساتھ دینے کی وجہ سے ہوئی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایالیکن آج حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی ہے، بلوچستان کے حالات میں بھی بہتری آئی ہے آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ دباﺅ کا شکار ہے، بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کر رہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی سلامتی دباﺅ میں ہے ، چین اور روس سے مقابلے کیلئے امریکہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتی ، امریکہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے جبکہ افغانستان میں شکست کا الزام بھی پاکستان پر لگا تا ہے، افغانستان میں گزشتہ 40 سال سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button