انٹرنیشنل

شام میں داعش کا وزیر اطلاعات امریکی حملے میں ہلاک

نیویارک: شام کے شہر الرقہ میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں داعش کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کا انچارج وائل عادل حسن سلمان الفیاض عرف ڈاکٹر وائل ہلاک ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کا انچارج وائل عادل حسن سلمان الفیاض عرف ڈاکٹر وائل ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحاد کے جنگی جہازوں نے رواں برس 7 ستمبر کو ایک فضائی حملے کے ذریعے داعش کے وزیر اطلاعات کو ہلاک کردیا تھا۔
پیٹر کک کا کہنا تھا کہ فیاض عرف ڈاکٹر وائل داعش کی شوریٰ کونسل کا رکن، قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کا انچارج اور گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد العدنانی کا قریبی ساتھی بھی تھا۔
ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ میں فضائی حملہ بہت احتیاط اور باریک بینی کے ساتھ مانیٹرنگ کے بعد کیا گیا۔ اہم کمانڈروں کی ہلاکتوں کے بعد شدت پسند تنظیم کی علاقوں پر قبضے، منصوبہ بندی، مالیات اور علاقے کے اندر اور باہر حملے کرنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے ہم شدت پسندوں کو شکست دینے کے لئے جنگ میں تیزی لانے کےلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button