فلاح انسانیت تنظیم کی جانب سے نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو بشیر باجوہ کو چئیرمین منتخب کر لیا گیا
گوجرانولہ ۔18دسمبر2017ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
فلاح انسانیت کے حوالے سے ایک جلسہ نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو گوجرانوالہ میں منعقد ہوا
جس کا متن ایک نئی تنظیم کی بناد رکھنا تھا جس کے بانی محمد شہباز مجددی ہیں جس کی صدارت ارشد محمود (سینئر ٹیچر) نے کی، مشترکہ مشاورت سے وائس چیئر مین منتخب کر لیا گیا اور تظیمی مشترکہ مشاورت سے نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو چیف بشیر احمد باجوہ کو بلا مقابلہ چیئر مین منتخب کر لیا گیا
اور جنرل سیکٹری کا عہدہ عبدالرحمٰن نقشبندی کو سونپا گیا۔ اراکین اور کمیٹی باڈی کی زیر صدارت میں بہت سے اہم معاملات زیر بحث رہے اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور باہمی مشاورت سے اس اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور جلد ہی اس تنظیم کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جلد ایک اجلاس میں ورکنگ باڈی متعارف کروائی جائے گی اور پھر اس تنظیم کو باقاعدہ یوسیز میں متعارف کروا دیا جائے گا
مختصر یہ کہ یہ تنظیم تمام انسانیت کےلیے فری فلاحی کام کرے گی جس میں سر فہرست کسی گھر میں کوئی فوت ہو جائے تو فوری طور قبرکشائی ، کفن دفن وغیرہ تک یہ تنطیم اپنا کام فری کرے کرے گئی
فلاح انسانئیت تنظیم کا نام ابھی زیر بحث ہے اور اس کے مقاصد جلد تحریری طور پر اگلے اجلاس میں پیش کر دیئے جائیں گے
اس پروگارام میں دوسری فلاحی تنظیموں نے بھی شرکت کی اور آخر میں ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔