Draft

ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا رات گئے دورہ

گوجرانولہ ۔18دسمبر2017ء
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا رات گئے دورہ ، ٹراما سنٹر، میڈیکل و سرجیکل وارڈ ، ڈائیلاسسز سنٹر اور گائنی وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،اے ڈی سی جی ڈاکٹر رانی حفصہ اور ایم ایس انور امان بھی ہمراہ تھے
ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈئیلاسسز وارڈ ، گائنی اور ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کے رویے اور صحت کی سہولیات کے معیار کے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ ،ڈاکٹر زسے درخواست کی کہ وہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے اچھا برتاؤ کریں اور انہیں اپنے گھر کے افراد سمجھیں ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں سکون قلب اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے میں مریضوں کی عیادت اور ہسپتال میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے دورے کرتا رہونگا ۔ انہوں نے مزید کہا حادثات کے متاثرہ مریضوں کی ہسپتال اور انکے گھروں میں جا کر بھی عیادت کرونگا تا کہ عوام سرکاری محکموں کے درمیان فاصلوں اور خلیج کو کم اور دکھی افراد کی دلجوئی کی جا سکے ۔ہسپتال کے مسائل اور مریضوں کی فلاح کے منصوبوں کو مل کر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دیں گے اور سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر مزید بہتری لائیں گے ،انہوں نے کہا وہ شکر گزار ہیں کہ مخیر حضرات اپنے شہر کے لوگوں کی فلاح کے لیے حکومت اور انتظامیہ کی معاونت میں پیش پیش ہیں ۔ برن یونٹ اور دیگر ضروری شعبہ جات کے اضافہ کے لیے بھی معاملات کو سنجیدگی سے حکومتی سطح پر اٹھایا جائے گا تا کہ آگ سے جلے ہوئے مریضوں کو ضلع میں ہی علاج میسر آسکے اور قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ مختلف وارڈز میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین نے علاج کی دستیاب سہولیات اور ڈاکٹرز کے رویہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ مفت ادویات اور ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے دورہ کے موقع پر ایم ایس سے کہا کہ ہسپتال کے عمارتوں کے اندر کسی کو پارکنگ کی اجازت نہ دیں تا کہ کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے اور ہسپتال میں مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے سے متعلق بھی ایس او پیز بنائے جائیں ، مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد سے بھی درخواست کی کہ وہ کوڑا کرکٹ اور ریپرز صرف رکھی گئی کوڑے کی ٹوکریوں میں ڈالیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button