نیم برہنہ جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بناکر تصاویر بنوانے کی وجہ سی اداکارہ عرشی خان پر مقدم
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان کی متنازع تصاویر پر بھارتی عدالت نے اداکارہ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے متنازع شو ’بگ باس 11‘ کی اداکارہ عرشی خان کے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے خلاف درج کیس میں وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ بگ باس کے گھر پر چھاپہ مارا جائے اور ملزمہ کو گرفتار کیا جائے۔
عرشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وکیل کا کہنا تھا کہ عرشی خان نے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنا کر لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بھی خلاف ورزی کی اور تین ماہ سے پیشی سے بھی غیر حاضر ہیں دوسری جانب عرشی خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عرشی خان اکتوبر سے’بگ باس‘ شو کے گھر میں بند ہیں جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی خان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے پہلے 15 جنوری تک شو کے ختم ہونے تک کا انتظار کرنا پڑے گا، اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے گرفتاری کے خلاف 15 جنوری تک اسٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے وارنٹ منسوخ نہیں کیے گئے، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی پاس داری کرتے ہوئے عرشی خان کو فوری گرفتار کریں گے۔
واضح رہے کہ عرشی خان متنازع بیانات اور تصاویر کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں قبل ازیں انہوں نے ماضی میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا بھی دعویٰ کیا تھا۔