انٹرنیشنل
بھارتی سپریم کورٹ نے قومی ترانے ’’ وندے ماترم‘‘ کو قانونی تحفظ دینے کی اپیل مسترد
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے’’ وندے ماترم‘‘ کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل مسترد کردی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے’’ جن گن منکی طرح وندے ماترم ‘‘کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل مسترد کرنے کے دہلی ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف دائر کردہ خصوصی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا ، اے ایم کھنولکر اور جسٹس وی وائی چندر چور پر مشتمل 3رکنی بنچ نے اس معاملے میں سینئر وکیل پروین ایچ پاریکھ کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی۔ کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل دہلی ہائیکورٹ کی بنچ نے گوتم مورارکا کی جانب سے داخل کردہ اپیل مسترد کردی تھی، جس میں انہوں نے قومی آنر ایکٹ 1971میں ترمیم کی اپیل کی تھی تاکہ وندے ماترم کے احترام کو قومی ترانہ کی طرح یقینی بنایا جاسکے۔