ایڈیٹرکاانتخاب

نااہلی فیصلے کےبعدجہانگیر ترین کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین عدالتی فیصلے کے بعد سیاست چھوڑنے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کےعہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا، لیکن ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button