کسی سازش سے خوفزدہ نہیں ، حکومت مدت پوری کرے گی : وزیر اعظم
مظفر آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ءکے عام انتخابات میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی، کسی سازش سے خوفزدہ نہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور 2018ءمیں عوامی حمایت و تائید سے انشاءاللہ دوبارہ حکومت قائم کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے الحمد اللہ پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے، اس وقت ہماری بجلی کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہے۔
عمران خان ’ناٹ آﺅٹ‘ جہانگیر ترین کلین بولڈ! سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
آزاد کشمیر میں 147میگاواٹ پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہے اورمختلف منصوبوں اور زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان 2030ءتک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل رہے گا، مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چار برسوں کا موازنہ 2002ءسے لے کر 2013ئتک بننے والی حکومتوں کے کام سے کیا جائے۔زیراعظم نے منصوبہ کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خاں، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی وزراءسمیت پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے