پاکستان
جہانگیرترین ہی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ہیں:اسدعمر
اسلام آباد(نیوا وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ہی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ہیں ان کی نا اہلی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے۔
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بغیرتحریک انصاف کا تصوربھی نہیں کیاجاسکتا ان کے بعدجہانگیر ترین کی بے پناہ خدمات ہیں۔اسد عمر کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کاشمارپاکستان کی بہترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے انہوں نے کسانوں کوتمام ادائیگیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورنوازشریف کے کیس میں کافی فرق ہے مسلم لیگ (ن) عدلیہ پرمسلسل تنقید کررہی ہے۔