پاکستان
شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر وفاق کو نوٹس جاری
سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ نے وفاق کو نوٹسز جاری کر دیے، کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کیا وجہ ہے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہی لوگ بیمار ہو جاتے ہیں، نیب کو چاہیے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائے، قانون بیمار ملزموں کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے اس کا غلط فائدہ اٹھایاجاتا ہے۔
عدالت نے وفاق کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔