Draft

مہاجر قومی موومنٹ آج حیدرآباد میں جلسہ کرے گی

ایم کیوایم پاکستان کے بعد مہاجر قومی موومنٹ بھی حیدرآباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، آج اکبری گراؤنڈ لطیف آبادنمبر8میں جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔پارٹی لیڈر آفاق احمد خطاب کریں گے ۔
لطیف آباد کے اکبری گراؤنڈ میں مہاجر قومی موومنٹ کے جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،پنڈال میں کرسیاں سجادی گئی ہیں ،شہر میں جگہ جگہ پینا فلیکس اور بینرز لگادیئے گئے ہیں ۔
جلسہ گاہ میں قائدین کے خطاب کےلئے 30 فٹ چوڑا اور 40فٹ لمبا اسٹیج بنایاگیا ہے ۔کارکنوں کی آمد و رفت کےلئے دو راستے بنائے گئے ہیں ۔
جلسے سے پارٹی لیڈر آفاق احمد خطاب کریں گے جبکہ دیگر رہنما بھی ہوں گے ، اس موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں ۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے مہاجرقومی موومنٹ کو 24شرائط پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلسے کے لئے اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button