انٹرنیشنل

الیکشن سے ایک دن قبل راہول کا انٹرویو چلانے پر نیوز چینلزکے خلاف مقدمہ

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی الیکشن کمیشن نے گجرات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کا انٹرویو نشر کرنے والے مقامی ٹی وی چینلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریاستی چیف الیکشن افسر سے کہا کہ وہ ایسے ٹیلی ویژن چینلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ضروری کارروائی کریں جنہوں نے انٹرویو نشر کر کے عوامی نمائندگی قانون کی خلاف ورزی کی۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ اس طرح کا انٹرویو متعلقہ قانون کی دفعہ 126 (3) کے تحت الیکشن معاملہ کے زمرے میں آتا ہے۔دوسری جانب کانگریس نے راہول گاندھی کا انٹرویو نشر کرنے والے چینلوں کے صحافیوں کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف معاملہ درج کر کے کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ گجرات کے مقامی چینلوں کو راہول گاندھی کا انٹرویو نشر کرنے پر فون سے ڈرایا دھمکا جا رہا ہے اور صحافیوں کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button