ایڈیٹرکاانتخاب

لال مسجد کیس : عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری پر سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن کی عدالت نے لال مسجد کیس میں ملزم پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے ضامنوں کی ضمانتیں اور شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور صدارتی استثنیٰ کی درخواست کو بھی غیر موثر قرار دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن عدالت نے فیصلہ 25جون کو محفوظ کیا تھا جسے آج سنا یا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button