ایڈیٹرکاانتخاب

عدالت کی جانب سے ٹی وی چینل پر آنے پر پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین نے ایک ایسے چینل پر آنے کا اعلان کردیا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عدالت کی جانب سے ٹی وی چینل پر آنے پر پابندی کے بعد یوٹیوب چینل پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پرانے یو ٹیوب چینل کو بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کسی بھی ٹی وی یا ریڈیو چینل پر پروگرام کرنے یا اشتہارات میں آنے پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالتی پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین کی جانب سے کچھ روز تو خاموشی رہی لیکن آج (جمعہ کو) صبح صبح انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نہوں نے ٹوئٹر پر اپنے یوٹیوب چینل کا سکرین شارٹ شیئر کیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے پروگرام اور کلپ دیکھنے کیلئے اس چینل کو سبسکرائب کریں۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو ، خواہ آپ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا یوٹیوب چینل تو کئی سال پرانا ہے لیکن اس پر ان کی جانب سے کوئی سرگرمی نہیں کی جا رہی تھی اور یہ گزشتہ پانچ سال سے غیر متحرک تھا اور اس پر دو ہفتے پہلے دوبارہ سے سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button