رنگ برنگ

دنیا آخر کار اس مقام تک پہنچ گئی جہاں پر حضرت موسیٰ ؑ نے 10سال تک قیام کیا ۔۔ یہ کہاں واقع ہے ؟ دنیا دنگ رہ گئی

یوں تو سعودی عرب میں ہر مقام ہی کسی نہ کسی حوالے سے معتبر ہے کیوں کہ اسلام کا سارا دور اور آقا کریم ﷺ کی ساری زندگی اس میں گزری ہے پھر صحابہ اکرام اور اہل بیت کے عظیم لوگوں کے مدفون یہاں ہیں ۔اور کئی پچھلے انبیاء کی باقیات بھی ہیں ۔اورایسا ہی ایک مقام حضرت موسی ؑ سے بھی منسوب ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ مختلف مقامات اور شخصیات کے ناموں کے ساتھ بیان ہوا ہے لیکن ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی زندگی کے 10سال سعودی عرب میں بھی گزارے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سے 225کلومیٹر شمال مغرب میں غارِ شعیب واقع ہے اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام 10سال تک اللہ کے ایک اور پیغمبر حضرت شعیب علیہ السلام کے ساتھ مقیم رہے۔ یہاں آ کر مقیم ہونے کی وجہ ان کی حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹی سے شادی تھی اور وہ شادی کی ایک شرط کے طور پر اتناعرصہ ان کے یہاں رہے اوراپنی زوجہ محترمہ کا حقِ مہر ادا کرنے کے لیے دس سال یہاں گزارے۔
۔جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق حقِ مہرادا کرنے کے لیے دس سال یہاں گزارے۔۔جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق حقِ مہر کی ادائیگی کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام فرعون اور بنی اسرائیل کو دین کی دعوت دینے کے لیے واپس مصر لوٹ گئے۔غارِ شعیب ابھی تک اپنی پرانی صورت میں باقی ہے۔ سعودی عرب کی شاہ سعود یونی ورسٹی میں شعبہ آثاریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد العبودی کا کہنا ہے کہ”غارِ شعیب “مدائنِ صالح” کے مقام سے زیادہ پرانا ہے۔ اس کا نام اور یہاں موجود تاریخی اثاثے ان امور کا بہت بڑا ثبوت ہیں جو کچھ موسیٰ اور شعیب علیہما السلام کے قصے میں قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ مقام اہم تاریخی زاویے کا حامل ہے۔تاہم اس کو بڑے تحقیقی پیمانے پر زیرِ مطالعہ نہیں لایا گیا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی اس کو زیادہ توجہ نہیں ملی۔“۔جاری ہے۔ واضح رہے کہ مدائن صالح اورغارِ شعیب تعمیراتی لحاظ سے ملتے جلتے ہیں۔تاہم بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ یہ دونوں مختلف مقامات ہیں اور ان کے درمیان 400 کلومیٹر کا فاصلہ پایا جاتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button