انٹرنیشنل

عراق میں داعش کے 38 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی گئی

بغداد: عراقی حکومت نے داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجوؤں کوپھانسی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق عراقی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں پھانسی دی گئی، ان قیدیوں پر عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات ثابت ہوچکے تھے اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔

یہ پڑھیں: عراق کا داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا اعلان

وزارت انصاف نے مزید کہا کہ پھانسی پانے والے تمام مجرموں کا تعلق داعش سے تھا، مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئیں تمام اپیلیں مسترد کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ 24 ستمبر کو بھی عراقی حکومت نے 42 ملزمان کو دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم پر پھانسی پر لٹکادیا تھا ان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے مجرمان بھی شامل تھے جب کہ چند روز قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برس سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button