ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس ,سپریم کورٹ کل 2 بجے فیصلہ سنائے گی

14 دسمبر 2017
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے لئے عدالت عظمیٰ عدالت میں دو درخواستیں جمع کروا ئیں گئیں تھیں۔حنیف عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کا غذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا ہے ،اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کروایاہے وہ بھی جھوٹا ہے۔گزشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 14نومبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ کل (جمعہ )دوپہر 2 بجے کے قریب سنایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔اس کیس میں عمران خان کی طرف سے نعیم بخاری جبکہ جہانگیر ترین کی جانب سے سکندر مہمند کیس کی پیروی کررہے تھے جبکہ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button