ایڈیٹرکاانتخاب

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی:خواجہ آصف

14 دسمبر 2017
لندن(نیوز وی او سی آن لائن) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میری اسپیکرسے بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا اپنا دباو ہے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ اپوزیشن کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے الائنس بنانا اورمخالفت کرنا ان کا حق ہے پرحکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 70 فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے، حکومت جلد تمام مسائل پرقابوپالے گی، پاکستان میں حالات مستحکم ہیں جب کہ نیب کا اپنا پراسس ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button