پاکستان

ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، احتساب عدالت کے ریمارکس

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے اور کہالگتا ہے آپ لوگوں کا کیس چلانے کا موڈ نہیں ہورہا ، اگر کسی ملزم کو اعتماد نہیں ہے تو دوسری عدالت میں درخواست کردے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ہسپتالوں میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، ہر ملزم کو ہسپتال نہیں بھجوایا جا سکتا جیلوں میں پڑے بیمار بھی برابر ہیں ، انہیں بھی سہولیات فراہم کی جائیں، اس عدالت میں سفارش نہیں چل سکتی ، سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button