دپیکا کی شخصیت تاریخی کرداروں کے لئے موزوں ہے :مادھوری

14 دسمبر 2017
ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری نے کہا کہ دپیکا پڈوکون کی شخصیت تاریخی کرداروں پر بہت ججتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں دپیکا پڈوکون ،پریانکا چوپڑا ،کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ جیسی بہت سی خوبصورت اداکارائیں ہیں لیکن میری پسندیدہ اداکارہ کوئی ایک نہیں ہے مجھے یہ سب مختلف وجوہات کی وجہ سے پسند ہیں جیسے عالیہ بھٹ مجھے پسند ہیں کیونکہ وہ اپنے کرداروں کے ساتھ تجربات کرتی ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون فلموں میں تاریخی کرداروں کو بخوبی نبھاتی ہیں اور ان کی شخصیت تاریخی کرداروں کیلئے موزوں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں