پاکستان

ملک میں ایک ہی روز عید منانے اور روزے رکھنے کا فیصلہ، قانونی بل حتمی شکل میں تیار

لاہور 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ملک بھر میں ایک ہی روز عیدمنانے اور روزے رکھنے کافیصلہ کرلیا گیا،وزارت مذہبی امورنے چاند دیکھنے سے متعلق قانونی بل تیارکرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امورنے چاند دیکھنے سے متعلق قانونی بل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بل کے مسودے کووفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔
پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں ایک ہی روز عید اور روزے رکھے جائیں گے۔قانون کی خلاف ورزی پرکاروائی کی جاسکے گی۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے بعد چاند دیکھنے کاقانون بن جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے سے پہلے کسی بھی علاقے میں چاند کا اعلان کرنا جرم تصور ہوگا۔ خلاف ورزی ہرایک لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button