پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ تاحال عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے تیار نہیں: صابر شاکر
لاہور
( بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ تاحال عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تاحال عمران خان اقتدار میں آتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ تاحال عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے تیار نہیں۔
پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ تاحال خاموشی سے تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمرن خان سیاسی غلطیاں نہ کریں تو انہیں اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جبکہ پیپلز پارٹی چاہے جتنا زور لگا لے، اس کے اقتدار میں آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔