کرکٹ اسٹیڈیم کی اہمیت عمران خان سے بہتر اور کون جانتا ہوگا
لاہور ( بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شیخوپورہ اسٹیڈیم کھیلوں کا میدان ہے جس کی حال ہی میں تعمیر نو کی گئی، اسی باعث تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا: پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کے سربراہ کی تنقید پر ردعمل
پنجاب حکومت نے شیخوپورہ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دیے جانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
اس حوالے سے اب پنجاب حکومت نے بھی ردعمل دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم کی اہمیت خود عمران خان سے بہتر اور کون جانتا ہوگا۔ شیخوپورہ اسٹیڈیم کھیلوں کا میدان ہے جس کی حال ہی میں تعمیر نو کی گئی۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 257 رنز کی تاریخی اننگ کھیلی تھی۔ اسی باعث تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔ اسٹیڈیم کھیلوں کیلئے مختص ہوتے ہیں انہیں سیاسی اجتماعات کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔