الحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام مقبوعہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان پر احتجاجی مظاہرہ کیا ( بیورو
رپوٹ پاکستان عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
مرکزی جمعیت اہل حدیث۔ الحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام مقبوعہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان پر اہلحدیث چوک سے لیکر چوک فاروقی حیسنی تک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہن نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان عبدالوحید بٹ ۔ ابوبکر قمر۔ شعیب مہیس ۔ عبد الحمید بٹ سمیت دیگر مقررین نے امریکی اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل مسجد اقصی کو فتح کیا تھا اور آج بھی اس کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ اتنے حساس مسئلہ کے لئے ہمیں اپنے مسالک کو چھوڑ کر مسلمان ہونے کا کردار اداد کرنا ہونا ۔ غیر طاغوتی اور اسلام دشمن قوتیں کی یہ شرارت ہے اور ان کو بھول ہے کہ ہم اب ایک ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو اسلام کے لئے اپنی جانوں کا نزرانہ بھی دیں گے مقررین کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے اس اعلان کے حوالے سے اپنی وضاحت کریں ۔ مظاہرین نے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ۔ امریکہ کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے کے نعرے لگائے