سائنس و ٹیکنالوجی
ٹرمپ کا ناسا کو چاند کے لئے ایک نیا مشن شروع کرنے کا حکم

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی تحقیق کے ملکی ادارے ناسا کو چاند کے لیے ایک نیا مشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس مشن کے ذریعے ایک مرتبہ پھر خلا نوردوں کو چاند پر بھیجاجائے گا۔ اس مرتبہ صرف چاند پر امریکی پرچم نصب کرتے ہوئے وہاں انسانی قدموں کے نشان ہی نہیں چھوڑیں جائیں گے بلکہ مریخ اور شاید دوسری دنیاں تک پہنچنے کے عمل کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ ناسا نے اپالو سترہ کے مشن کے بعد زمین کے چاند تک انسانی پروازوں کا سلسلہ 1972 میں روک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ناسا کا یہ نیا مشن کب تک مکمل ہو جانا چاہیے-