شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازہ جنازہ آبائی گاﺅں میں ادا ، تدفین آج لاہور میں ہوگی
شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی، کور کمانڈر عامر ریاض اورسی سی پی او لاہور بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
نماز جنازہ میں لواحقین، دوست احباب اور حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید عبد المعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جبکہ سپاہی بشارت شہید کو بھی آج گلگت میں سپردخاک کیا جائے گا۔
سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت عبد المعید کا تعلق وہاڑی سے ہے تاہم ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔
عبد المعید کاتعلق پاک فوج کی 4 ناردرن لایٹ انفنٹری سے تھا اور کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔
وہاڑی (نیوز وی او سی آن لائن) گذشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے لیفٹیننٹ شہیدعبدالمعیدکی نمازجنازہ آبائی گاوں160ای بی میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈیئرذکاءاللہ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہیدعبدالمعیدکی نمازجنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاﺅں میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی لاہور روانہ کردیا گیا ہے ، جہاں آج 13دسمبر صبح10بجے ایوب سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین کیولری میں ہوگی۔