پاکستان

مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو ایک ہی طرح دیکھتے ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر ولید ابوعلی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلےکو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے،دونوں تنازعات کو پاکستان کی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر قبضے کی نام نہاد حقیقت سےقطع نظر دونوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی نے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نےبھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button