پاکستان

تباہی کے بعد ہی حکومت کو سب یاد کیوں آتا ہے،سپریم کورٹ،آصف ہاشمی کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹری کے ٹیوب ویل بندکرنے کاحکم کردیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تباہی کے بعدہی حکومت کوسب یادکیوں آتاہے؟،علاقے کے پہاڑکاٹ کرقدرتی حسن خراب کردیاگیا،کٹاس راج مندرمیں مورتیاں نہ رکھ کرحکم عدولی کی گئی، کٹاس راج مندراپنی اصل حالت میں نہیں۔
سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیکرٹری داخلہ وخارجہ کوطلب کرلیں؟، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈسیاسی بن چکاہے،متروکہ وقف املاک بورڈمیں سیاسی کارکن کولگادیاجاتاہے، متروکہ وقف بورڈمیں تکنیکی لوگوں کوشامل کرناچاہئے تھا۔
سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ سے ضلع چکوال کی فیکٹریوں کی فائلیں منگوالیں اور پنجاب حکومت سے عملی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی اور مقدمے کی سماعت 13 دسمبرتک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button