ایڈیٹرکاانتخاب

سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،چار اہلکار زخمی

سوات (مانیٹر نگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے کڑاکڑ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی ،اسی دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ادھر پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے ۔
بشکریہ پاکستان

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button