بزنس

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 335 پوائنٹس کی کمی نے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ہڑپ لی

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی امیدیں ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 335 سے زائد پوائنٹس کی کمی نے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ہڑپ لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ آغاز سے ہی مندی کا شکار ہے ، مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انڈیکس 38 ہزار146 پوائنٹس پر آچکا ہے۔ حالیہ مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں اب تک 2 کروڑ67 لاکھ 56 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مارکیٹ ویلیو 1 ارب 84 کروڑ 25 لاکھ 46 ہزار 934 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button