پاکستان
خاص ایجنسی کے دفتر میں فیصل آباد کے یو سی چیئر مینز کو بلا کر دباو ڈالا گیا : رانا ثنا اللہ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن ) صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ خاص ایجنسی کے دفتر میں فیصل آباد کے یو سی چیئر مینز کو بلا کر دباو ڈالا گیا ،شکایت نہیں مقابلہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ کا کہناتھا کہ فیصل آباد کے یو سی چیئر مینز کوخاص ایجنسی کے دفتر میں بلا کر ان پر دباو ڈالا جاتا ہے ، لیگی چیئرمینز کو کہاگیاکہ حکومت جارہی ہے استعفے دے دیں اوراسی طرح ارکان اسمبلی کو بھی ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دفتر میں بلا کر خاندانی کوائف سے متعلق پوچھاجاتاہے ۔یہ وہیں قوتیں ہیں جو دھرنے اور دھوبی گھاٹ میں جلسے کرواتی ہیں لیکن اب شکایت نہیں کرنی بلکہ ان کا مقابلہ ہی کریں گے۔اگر 20ارکان استعفے دیے بغیر جلسے میں بھی آجاتے تو شاید کوئی بات بنتی