پاکستان
سپریم کورٹ: حدیبیہ پیپر کیس سے متعلق لائیو شوز پر پابندی
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر کے حقائق سے متعلق لائیو شوز پر پابندی عائد کردی، عدالتی حکم کے مطابق صرف کیس کی رپورٹنگ کی اجازت ہوگی، تبصروں کی نہیں۔ کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کا عہدہ خالی ہے اس لئے مناسب ہوگا کہ اس اہم مقدمے میں پراسیکیوٹر خود پیش ہوں۔
اس موقف پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوٹر نیب کا عہدہ خالی ہونا کیس کے التوا کی کوئی بنیاد نہیں اور پراسیکیوٹر کی تقرری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کیس ملتوی نہیں ہوگا۔