ایڈیٹرکاانتخاب

شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔
مذہبی جماعتوں کی جانب سے دباؤ کے باعث ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ مزید 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے اعلان کر دیا ہے کہ ہم استعفے دے دیں گے۔ اس کے علاقہ بھی کئی ارکان استعفے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان میں رانا ثنا اللہ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا نے اپنے باس شہباز شریف کی اسدرخواست کا جواب نفی میں دیا جس میں شہباز شریف نے رانا ثنا سے مستعفی ہونے کو کہا تھا ۔جب استعفیٰ دینے کی درخواست کے حوالے سے پوچھا گیا تو رانا ثنا اللہ نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ صرف پارٹی صدر ہی یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون وزیر اعلیٰ اور کون وزیر قانون ہو گا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بھی نوازشریف کے منتخب کردہ ہیں، اس لیے میرے استعفے کے حوالے سے فیصلہ بھی نواز شریف ہی کرینگے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی صدر نوازشریف مجھے حکم دینگے تو میں فوری استعفیٰ دے دوں گا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی ایشو سامنے آںے کے بعد سے اب تک رانا ثنا نے قربانی کا بکرا بننے سے یکسر انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف نوازشریف کی بات تسلیم کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button