ایڈیٹرکاانتخاب
احتساب عدالت اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی
اسلام آباد: احتساب عدالت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے متعلق نیب کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی۔
فاضل جج محمد بشیر نے 4 دسمبر کو اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جب کہ عدالت شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت بھی آج کرے گی۔
علاوہ ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آنے کا امکان ہے جبکہ استغاثہ کے گواہ، وزارت خارجہ کے ملازم آفاق احمد کو طلب کیاگیا ہے، العزیزیہ ریفرنس میں بینک افسر پر نواز شریف کے وکیل جرح کرینگے۔