انٹرنیشنل

فلسطینی مظاہروں میں کمی آ جائے گی:اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (آن لائن)اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے پرتشدد مظاہروں میں بتدریج کمی آ سکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبر مین نے انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صورت حال معمول پر آنے کا امکان ہے اور جلد ہی پرتشدد حالات ختم ہو جائیں گے۔ فلسطینی علاقے غزہ میں مسلسل تیسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے دیکھے گئے ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد شروع ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button