Draft

حکومت سے پہلے 22 گھنٹے بجلی جاتی تھی اب 22 گھنٹے آ رہی ہے۔ (وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال)

نارووال 11 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان راشد عارف سے نیوز وائس آف کینیڈا )
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سبز منڈی میں اڑھتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان سے دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے جہاں ہر روز 25 سے زاہد لوگ دہشتگردی کی وجہ سے مر رہے تھے اب پاکستان میں عوام سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں پاکستان میں ہماری حکومت سے پہلے 22 گھنٹے بجلی جاتی تھی اب 22 گھنٹے آ رہی ہے یہ ہماری حکومت کی کامیابی کی ایک مثال ہے
قادری ۔قاری ۔نیازی سب چھوٹی یہ والے پاکستان ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے
مسلم لیگ ن تجربے سے حکومت چلا ہی ہےعمران خان نے تین سال سے میڑ و بس کا منصوبہ تین سال پہلے خیبرپختونخواہ میں شروع ہو تھا وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا تو عمران خان پورے پاکستان کے منصوبے کیسے بنا سکے گا ۔عمران خان نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی وہ پورا ملک کیسے چلائے گا انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا۔کہ زرداری حکومت میں ہر ہفتے کرپشن کا کیس سامنے آتا تھا۔ انشاءاللہ
2018 میں مسلم لیگ ن دوبارہ منتخب ہو کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ حکومت تقریروں سے نہیں چلتی یہ صرف تقریریں کرنے والے تقریریں کر سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتےحکومت اپنا ٹائم پورا کرے گی ۔اور سی پیک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر ے گا ذردای حکومت میں کون سا بڑامنصوبہ بنا کوئی نہیں سیاسی مخالفین حکومت کی ٹانگین کھنچنے میں لگے ہوئے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک اب دھرنوں کا متحمل نہیں ہے ایسے کام کرنے والے ملک کو ترقی سے روکنا چاہیتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button