انٹرنیشنل

عرب لیگ وزرائے خا رجہ کا ہنگامی، مشترکہ اعلامیہ جاری

عرب لیگ وزرائے خا رجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا، اجلاس کے ختتام پرمشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میںامریکا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد عرب لیگ وزرائے خا رجہ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا ،جس میں امریکی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جا ری کیا گیا۔
اجلاس میں عرب لیگ کےسیکریٹری جنرل احمدابوالغیط نےخطاب کیا، خطاب کے دوران احمدابوالغیط کا کہناتھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلہ یکطرفہ ہے،امریکی فیصلےنےہمیں دیگر آپشنز پر غور کرنے پر مجبور کردیاہے، امریکی فیصلےسےعرب دنیامیں امریکی اعتبارختم ہوگیاہے، امریکی فیصلہ ایسی غلطی ہےجس پرچپ نہیں رہ سکتے۔
اجلاس میں فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکانےاپنا خطےمیں اعتبارختم کردیا ہے، امریکااب مشرق وسطیٰ میں ثالث کااہل نہیں رہا۔
وزیرخارجہ اردن ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کےاطمینان کےبغیرخطےمیں امن نہیں ہوسکتا۔
مصرکےوزیرخارجہ سامح شکری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سےدہشت گردوں اورشدت پسندوں کوفائدہ ہوگا،فلسطین اورخطےکی صورتحال انتہائی خطرناک ہے،عالمی برادری مسئلےکے2ریاستی حل کویقینی بنائے اورامریکی فیصلہ دنیاکومذہبی جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔
اجلاس کے بعد عرب لیگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں امریکا سے مطالبہ کیا گیاہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
مشترکہ اعلامیہ کہ مطابق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی بھیانک خلاف ورزی ہےاور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔امریکی فیصلے سے خطے میں تشدد بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button