Draft

انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑا انکشاف تین اعلیٰ آفیسران گرفتار

گوجرانوالہ 9 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ ذرایع نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق تین اعلیٰ آفیسران کی گرفتاری پر اہم حقائق سامنے لے آئے
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پسرور کے سرکاری گرل سکول کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے کمرے زمین بوس ہو گئے تھے۔اس حادثہ میں طالبات تو بچ گئیںلیکن سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہو ا کہ سکول کی تعمیر میں سیمنٹ ، اینٹوں سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل انتہائی ناقص انتہائی ناقص استعمال کیا گیا تھا ۔جس کے باعث بلڈنگ کا ایک حصہ زمین بوس ہو ا ہے ۔ فرید احمد نے بتایا کہ اس واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تین بات تفتیش کی گئی ۔ جس کے بعد قصور وار ثابت ہونے والے تین اعلیٰ آفیسران ایکسئین بلڈنگ عبدالغفور،ایکسئین واسا لاہور رانا غلام مجتبیٰ اور سب انجنئیر ایریگیشن گجرات جاوید اقبال کو لاہور اور گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد نے بتایاکہ بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔اور سرکاری مشینری میں موجود کالی بھیڑوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نپٹا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button