پاکستان
پیر حمید الدین سیالوی کے مریدوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان کو سنگین دھمکی
لاہور 8 دسمبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پیر حمید الدین سیالوی کے مریدوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان کو سنگین دھمکی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینر صحافی و اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعوی کیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کو خیر آباد کہنے والے پیر حمید الدین سیالوی کے مریدوں نے وزیر قانون پنجاب کو دھمکی دی ہے کہ وہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا انجام یاد رکھیں۔
رانا ثناء اللہ نے معافی نہ مانگی اور استعفی بھی نہ دیا تو پھر ان کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا جیسا سلمان تاثیر کا انجام ہوا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے رانا ثناء اللہ کو اپنی سیکورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔